علمائے کرام سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ نظا م کی تبدیلی ،حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ رابطہ عوام مہم میں مدارس وعصری اداروں کے طلباء علمائے کرام اساتزئے کرام بھی حصہ لیکر جماعت اسلامی کی ممبر شپ حاصل کریں بجلی قیمتوں ،ٹیکسزمیں کمی،بدعنوانی اورمہنگائی کے خاتمے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔عصری ودینی اداروں کے طلباء ،علمائے کرام سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ نظا م کی تبدیلی ،حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں ۔ اسلامی نظام کے قیام سے ہی جائز معاشی جمہوری انسانی حقوق کے حصول ،امن اور عدل کا قیام ممکن ہے ۔امرائے اضلاع وبرادرتنظیموں کے ذمہ داران رابطہ عوام مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جماعت اسلامی کا پیغام ودعوت ہر گھر تک پہنچانے کیساتھ آن لائن ممبر شپ پر بھی کام کریں ۔مساجد ومدارس اورطلباء وعلمائے کرام کو حکومت منتخب نمائندوں نے نظرانداز کر دیا ہے جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہورہاہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعیت طلباء عربیہ کے دوروزہ تربیت برائے ارکان وامیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کیا تربیت گاہ سے صوبائی جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ ،جمعیت طلباء عربیہ بلوچستان کے منتظم مولانا بخت اللہ کاکڑ،مولانا عبدالکبیر شاکر،امیر ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی ودیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ جمعیت طلباء عربیہ کی دینی مدارس میں بہترین کام چل رہا ہے مدارس کے طلباء کے درمیان اتحادویکجہتی اسلامی تعلیمات عام کرنے میں جمعیت طلباء عربیہ کا بہترین کردار رہا ہے ۔حکومت نے مدارس پر سختیا ں کرنے کے بجائے انہیں سہولیات دیں مدارس میں پڑھانے والے اساتذئے کرام اور طلباء کوآسانی وسہولیات فراہم کیے جائیں یوٹیلٹی بلز میں رعایت دی جائے پبلک ٹرانسپورٹ میں عصری ادارو ں کے طلباء کی طرح دینی اداروں کے طلباء کو بھی رعائت دی جائیں ۔تربیتی نظام کی بدولت جمعیت طلباء عربیہ کاکام بڑھ رہاہے ۔بلوچستان میں تعلیم عام کرنے سے ہی دیانت دار قیادت آسکتی ہے بدقسمتی سے غربت بے روزگاری بدعنوانی نے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے ۔جماعت اسلامی نے نظام کی تبدیلی حقوق کے حصول اور اسلامی نظام کے قیام کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کیا ہے ہڑتال احتجاج دھرنے قوم کو منظم متحد کرکے حقوق حاصل کرنے کی راہ ہموار کریگی