دیر بالا سے چترال جانیوالی سوزوکی کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق،2زخمی


دیربالا(صباح نیوز)دیر بالا سے چترال جانے والی سوزوکی کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس  کے مطابق افسوسناک حادثہ دیربالا میں پیش آیا جہاں پناکوٹ کے مقام چترال جانے والی سوزکی کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سوزکی میں سبزی چترال لے جائی جارہی تھی کہ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا،زخمیوں کی حالت تشو یشناک ہے ۔