خیبر،زمین کے تنازع پر فائرنگ،3افراد جاں بحق


خیبر(صباح نیوز)ضلع خیبر میں قبیلہ اکاخیل اور قبیلہ متنی کے درمیان اراضی کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر اور پشاور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے اور مورچے خالی کرا دیئے گئے ۔