ہنگو(صباح نیوز) ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا فدا الرحمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہنگو کے علاقے خیساری بانڈہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مولانا فدا الرحمان کو قتل کردیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا فدا الرحمان نجی فاؤنڈیشن کے چئیرمین تھے جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔