کوئٹہ (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان بھر میں رابطہ عوام مہم جاری ہے ممبرشپ دینے اورجماعت اسلامی کاپیغام پہنچانے کیلئے امرائے اضلاع وذمہ داران بھر پور کردار ادا کریں،جماعت اسلامی کی سیاسی دینی پارلیمانی اور عوامی خدمات روزروشن کی طرح عیاں ہیں سب کو آزمانے کے بعد میدان عمل میں صرف جماعت اسلامی ہے جو حقیقت میں عوامی مسائل کواجاگراور ان کے حل کیلئے احتجاج دھرنے اورہڑتال کر رہے ہیں گوادر سے ژوب اور حب سے چمن تک حق دوبلوچستان کو مہم کے دوران ممبر سازی ،رابطہ عوام جاری ہے ۔عشرہ سیرت میں مطالعہ سیرت کو ترجیح دی جائیں ۔
انہوں نے کہاکہ ہر ذمہ داران اس مہم میں دوست واحباب رشتہ دارکو جماعت اسلامی کا ممبر بنانے میں فعال کر دار کریںبلوچستان کو حقوق جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے میسرہوگا جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی سنیٹرزنے لاپتہ افراد،حقوق سے محرومی غربت ،بے روزگاری بدعنوانی کامسئلہ پارلیمان وعوام سمیت ہر جگہ اُٹھایااور اس کے حل کیلئے دھرنے وجرگے اور سیمینار زمنعقد کیے آئیند ہ بھی ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔بلوچستان کے ساحل وبارڈرزپر عوام تاجروں اور کاروباری حضرات کو آسانی وسہولیات فراہم کیے جائیں بعض سرکاری ،سیکورٹی اداروں ومقتدرقوتوں اورافراد نے امن وامان کی بحالی کے بہانے بدعنوانی بھتہ خوری شروع کر رکھی ہے جس قانونی آئینی تجارت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی ہونے کیساتھ قومی خزانے بھی نقصان پہنچ رہا ہے عوام وقومی خزانے کو فائدہ وثمرات پہنچنے کے بجائے چند افراد مستفید ومالامال ہورہے ہیں جماعت اسلامی اس ظلم وجبر کے خلاف میدان عمل میں جدوجہد کر رہی ہے چمن ،تربت ،گوادر بارڈر اورساحل پر قانونی تجارت عوام کا حق ہے مگر یہ حق امن وامن کی بحالی سیکورٹی کے پردے میں چند افراد نے چھین لیے ہیں،بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی ،حقوق کی فراہمی ،سی پیک ،ریکوڈک سیندک ودیگر پراجیکٹس کے ثمرات پہنچانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی عوام الناس نوجوان جماعت اسلامی کاممبر شپ اختیار کرتے ہوئے جماعت اسلامی کا ممبر بن جائیں جماعت اسلامی کی ہر جدوجہد میں ساتھ دیں