حکمرانوں نے قوم کو آئی ایم ایف کے سامنے گروہ رکھ دیا۔ مولاناعبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکمرانوں نے قوم کو آئی ایم ایف کے سامنے گروہ رکھ دیا۔اسلامی ملک میں سودی معیشت اللہ اور اس کے رسول سے جنگ ہے بھاری سودی قرضے ملنے پر شادیانے بجانے والے آئی ایم ایف کے آلہ کار ہوسکتے ہیں قوم کے خیر خواہ نہیں۔حکومت نوجوانوں کی صلاحیت ضائع ناامیدی پیدا کرکے مایوس کر رہے ہیں جماعت اسلامی تعمیر کرتے ہوئے نوجوانوں کو امید دلائیگی کہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں انشاء اللہ روزگار تعلیم ترقی اورخوشحالی کاسفر شروع ہوگا ممبر سازی مہم میں نوجوان آن لائن جماعت اسلامی کی ممبر شپ اختیار کریں ۔کوئٹہ سے صوبے کے تمام علاقوں کیلئے ٹرین لائن ٹھیک کرکے سروس فوری بحال اورٹرینوں میں اضافہ کیا جائے ۔ بلوچستان کے عوام پر ترقی ،تعلیم ،صحت ، موٹروے، سفر کی جدید سہولیات روزگار کیلئے کارخانے ،کاروبار کیلئے بارڈروساحل بند کرنے والے ہمارے خیر خواہ نہیں۔ جماعت اسلامی عوامی قوت سے حکمرانوں کو مجبور کریگی کہ بجلی کی قیمتیں ،ٹیکسز،مہنگائی کم آئی پی پیزمعاہدے ختم ہوجائے ۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمران قوم سے مخلص نہیں اورنہ ہی دیانت دا رہیں اسی وجہ سے قرض اتاروملک سنوارو،ڈیمزچندہ فنڈ،سب سے پہلے پاکستان جیسے خوشنما نعرے سب جھوٹے ثابت ہوئے دیانت داری واخلاص اورایمانداری سے ملک وقوم ترقی کر سکتے ہیں لوٹ مار بدعنوانی کا خاتمہ بھی دیانت داری سے ممکن ہے حکمرانوں مقتدر قوتوں میں دیانت داری ایمانداری اور اخلاص کا فقدان ہے ۔ملک کاہر فردبھاری سودی قرضوں میں جھکڑگیا ہے اس کاذمہ دار گزشتہ کئی دہائیوں سے قوم پر مسلط مقتدرقوتیں وحکمران ہیں بدقسمتی سے یہی قوتیں خود آپس میں ایک جبکہ قومی مفاد کیلئے ایک دوسرے کے خلاف ہیں بار بار قوم پرملسط ہونے والے لٹیروں سے نجات کیلئے جماعت اسلامی نے حق دو عوا م کو مہم شروع کیاہے قوم کوامریکہ وآئی ایم ایف کاغلام بنانے والے حقیقت میں امریکہ اور آئی ایم ایف کے غلام ہیں امریکہ اورائی ایم ایف نے اپنے غلاموں کو مالامال جبکہ ہماری معیشت وعوام کوان کے ذریعے تباہ کر دیا ہے ۔ جماعت اسلامی کا ہڑتال ،احتجاج ،دھرناسب عوامی اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ہے ہم نے کبھی اپنے لیڈرکی رہائی ، اقتدار،حکومت میں حصہ مانگنے ہاری ہوئی سیٹ جیتنے کیلئے احتجاج نہیں کیا #