ضلع جموں میں دو کشمیری مسلمانوں کی جائیدادیں ضبط


سری نگر:مقبوضہ جموں وکشمیر میں مودی انتظامیہ نے ضلع جموں میں دو کشمیری مسلمانو ں کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔

ضلع کے علاقے لوئر رگورہ میں جاوید احمد اور ان کے بیٹے عبدالمجید کے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے دو رہائشی مکان ضبط کر لیے گئے۔مودی حکومت نے اگست2019کے بعد کشمیریوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جسکا مقصد انہیں معاشی طور پر مفلوک الحال اور اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانا ہے۔