کٹھوعہ، ادھم پور، ڈوڈہ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں اضافی فوجی نفری تعینات


سری نگر:کٹھوعہ، ادھم پور، ڈوڈہ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں بھارتی فوجی نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

بھارتی فوج نے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ بدھ کے روز کٹھوعہ ضلع کے بسنت گڑھ علاقے میں فائنرگ کر کے دو نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا فورسز نے بسنت گڑھ میں سخت تلاشی مہم تیز کر دی ہے۔ پہلے سے ہی علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق کٹھوعہ، ادھم پور، ڈوڈہ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں عسکری کارروائیوں میں اضافے کے بعد دوبارہ فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔