پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں۔ ، بہت جلد فٹبال کی ترقی کیلئے جامع پلان کے نفاذ کا آغاز کریں گیان خیالات کا اظہار انھوں نے حال ہی میں ناروے میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اور پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن کے عہدیداران اور کھلاڑیوں سے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات میں کیا ۔ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم میں کپتان محمد عدیل، ٹاپ اسکورر محمد کاشف، ٹیم مینیجر سید محمد اویس دیگر شریک تھے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت پوری طرح سے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم آپکی معاونت کرے گی.آپکی بہترین کارکردگی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو موقع ملے تو وہ پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں،پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے، بہت جلد پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے ایک جامع پلان کے نفاذ کا آغاز کریں گے۔کھلاڑیوں نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا. وزیرِ اعظم کوپاکستان اور دنیا بھر میں اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کیلئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی. وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کو مکمل طور پر بحال کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن عہدیداران اور کھلاڑیوں سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ پاکستان کے با صلاحیت نوجوان ہیں۔انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹس فیڈریشن ایشیئن چیمپیئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے 12 میڈل جیت کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا،میری بھرپور خواہش ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی یونہی عالمی سطح پر مقابلوں میں ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں. وزیرِاعظم آپ سب کھلاڑیوں سے مل کر دلی خوشی ہوئی. یہ سب پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں. سب کی صلاحیتوں کو دیکھ کر اطمینان ہوتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ مارشل آرٹس کے شعبے میں حکومت پاکستان فیڈریشن سے مکمل تعاون کرے گی،پاکستان میں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے.
وزیرِ اعظم نے کہا کہ خادم پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پاکستان اسپورٹس اینڈامنٹ فنڈ، کھیلوں کے مقابلوں اور کھلاڑیوں کی سیلکشن کیلئے شفافیت یقینی بنانے جیسے اقدامات کئے. اپنا یہ فرض سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کی عالمی مقابلوں میں شرکت کیلئے ہر قسم کی معاونت فراہم کی جائے. مکس مارشل آرٹس فیڈریشن کا پاکستان میں بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد قابلِ ستائش ہے. وفد نے وزیرِ اعظم کو حال ہی میں فیڈریشن اور وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تعاون سے منعقدہ مکس مارشل آرٹس کے بین الاقوامی مقابلوں کے بارے آگاہ کیا. وفد نے وزیرِ اعظم کو مکس مارشل آرٹس کے شعبے کی ترقی کیلئے تجاویز بھی پیش کیں. وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو وفد کی تجاویز پر غور اور مشاورت کرکے جلد عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کر دی. ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تاڑر، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطہ خواجہ، چیئرمین وزیرِاعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹرز رومینہ خورشید عالم اور بدر شہباز کے ساتھ ساتھ متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔