پاکستان ہمیشہ سے یو اے ای کا ثابت قدم بھائی اور شراکت دار رہا ہے, شہباز شریف

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو ان کے 53 ویں قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں یواے ای کے ترقی اور خوشحالی کے شاندار سفر پر فخر ہے۔پیر کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ یو اے ای کا ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر شیخ زاید بن سلطان النہیان مرحوم کی دانش اور فہم و فراست سے ممکن ہوا، جدت کے اس وژن کو شیخ محمد بن زید النہیان اور شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے آگے بڑھایا ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے یو اے ای کا ثابت قدم بھائی اور شراکت دار رہا ہے، ہم اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور انہیں سود مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کیلئے کوشاں  رہیں  گے۔