سری نگر— مقبوضہ جموں وکشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جماعت مقبوضہ علاقے میں اپنے زر خرید ایجنٹوں کو میدان میں اتار کر اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی پر انڈیا مارکسسٹ مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کولگام میں اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر کے لوگوں کو کچھ نہیں دے سکی اور وہ جانتی ہے کہ اسے جموں و کشمیر کے لوگوں کو پہنچنے والے نقصان کے لیے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑے گا اس لیے وہ پراکسی پارٹیوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی کشمیریوں کو ہرگز بے وقوف نہیں بنا سکتی۔
تاریگامی نے کہا کہ بی جے پی کے پاس سوئے خالی وعدوں کے کچھ نہیں اور اس نے کشمیری نوجوانوں کا مستقبل تبا ہ کرلیا ہے