ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا وسیم حیدر کی وفد کے ہمراہ مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف سے ملاقات

پشاور(صباح نیوز) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا وسیم حیدر نے وفد کے ہمراہ مشیر اطلاعات بیرسٹر محمدعلی سیف کیساتھ ملاقات  کی۔ملاقات میں طلبہ یو نین کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت  کی گئی ۔  ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا نے اس بات پر زور دیا کہ آئینی وقانون حق  طلبہ کے حوالے کیا جائے ،صوبائی حکومت اس حوالے سے جلد از جلد پالیسی مرتب کرے تاکہ طلبہ اپنے آئینی اور قانونی حق کو استعما ل کرسکیں ۔طلبہ اپنے بنیادی جمہوری حق سے محروم ہیں ۔

طلبہ یونین وہ فلیٹ فارم ہے جو طلبہ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھنے اور طلبہ مسائل کو بہتر اندازمیں حل کرنے میں موثر کردار اداکرتاہے ۔بیر سٹر سیف نے طلبہ مسائل میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر ناظم خیبر پختونخوا وسیم حیدر نے مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف کی جانب سے طلبہ کے مسائل اعلی سطح فورم پر اٹھانے کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پر جنر ل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا فتاب حسین ،رکن صوبائی شوری حنیف اللہ اور سیکرٹری اطلاعات رومان ایوب بھی موجو د تھے۔