اسلام آباد((صبا ح نیوز) این اے 171 میں ضمنی انتخابات 12ستمبر 2024 کو ہونگے اس حوالے حلقے میں انتخابی مہم (منگل )رات بارہ بجے ختم ہوگی،ترجمان الیکشن کمیشن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کہ حلقے میں مقررہ وقت کے بعد جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا سیا سی سرگرمی کرنے والے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 12ستمبر 2024 کو منعقد ہونے والے این اے 171 ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیا سی جماعتوں اور امیدواروں کو مطلع کرتا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 182 کے مطابق 10ستمبر کی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیا سی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا ۔ کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا،
اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ترجمان کے مطابق مذکورہ بالاوقت کے بعدسیا سی مہم ، اشتہارات ودیگر تحریری مواد جس سے کسی خاص سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا شبہ ہو، کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر پابندی ہے۔ میڈیا پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹہ گذرنے کے بعد انتخابی نتائج نشر کر سکتا ہے جس میں واضح طور پر بتایا جائے گا کہ یہ غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج ہیں۔