پشاور، موٹر سائیکل سوار خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گیا


 پشاور(صباح نیوز)پشاور میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، رنگ روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گیا۔

ایکسائز پولیس کے مطابق رنگ روڈ کے قریب ایک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل سوار خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا،جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد تھا۔پولیس نے کہا کہ موٹر سائیکل افراد کی تلاش جاری ہے۔