عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ وسیم حیدر

پشاور(صباح نیوز) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا وسیم حیدر نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔جس کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔تحریک ختم نبوت ۖمیں اسلامی جمعیت طلبہ کا نمایاں کردار رہا،مئی 1974میں ربوہ اسٹیشن پر اسلامی جمعیت طلبہ نے محمد عر بی ۖکی ناموس کی خاطر اپنا خون پیش کیا اور قادیانیت کو للکارا۔تحریک ختم نبوت 1974کا آغاز طلبہ سے ہوا۔اسلامی جمعیت طلبہ اس تحریک کا ہر اول دستہ اور روح رواں تھی۔7ستمبر وہ تاریخ ساز دن ہے کہ جب پاکستان کی پارلیمنٹ نے 1974مذکورہ دن کو منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانی کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔اسلامی جمعیت طلبہ کے تحریک نے سرحداسمبلی کو سب سے پہلے قادنیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردینے کے قرارداد پر مجبور کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کی اس تحریک کو سرحدمیں اسلامی جمعیت طلبہ ہی کی کوششوں سے عوامی سطح پر پذیرائی ملی۔اس قت علما کرام سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس تحریک کا ساتھ دیاتھااور طلبہ کی اس تحریک کوکامیاب بنایاتھا۔ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں پروگرامات،سٹڈی سرکلزاور کانفرنسز منعقد کریں گے۔۔