وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام کی حویلی کہوٹہ میں شہدا کی قبروں پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

حویلی کہوٹہ(صباح نیوز)وفاقی وزیر آمور کشمیر و گللگت بلتستان و سیفران انجنئیر امیر مقام نے کہا ہے ہم آج یہاں اس مٹی کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آئے ہیں،سپاہی راجہ ولایت خان،سپاہی محمد بشیر،سپاہی عالم دین،سپاہی عبد المجید جنہوں نے ملک کی سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں جنہوں نے مملکت پاکستان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا قوم اور ملک کی خاطر جام شہادت نوش کیا انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا قوم کے بہادر بیٹے  ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے،

ان خیالات کا اظہار 06 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر حویلی کہوٹہ شہدا کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو ہوئے کر رہے تھے،انہوں نے کہا آزاد ریاست جموں و کشمیر کے لوگ بہادرجرات مند ہیں جو گزشتہ سات دہائیوں سے تحریک آزادی کشمیر کے لیے آواز بلند کیے ہوئے ہیں مقبوضہ وادی کے اندر مظلوم کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں،بھارتی افواج مقبوضہ وادی کے اندر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہی نوجوان کو شہید کیا جا رہا ہے مودی سرکار نے آرٹیکل 370 اور 35A  کا خاتمہ کر جموں کشمیر کے لوگوں کا بنیادی حق خودارادیت غضب کرنے کی ناکام کوشش کی ہے.

انہوں نے کہا کہ آج ہم باڈر پر کھڑے ہو کر ہم انڈیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی خواہش کھبی پوری نہیں ہو گی،حکومت پاکستان اور پاکستانی قوم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق،برسٹر افتحار گیلانی کے علاہ راجہ فیصل آزاد،ملک ذوالفقار،چوہدری اعجاز کھٹانہ اعلی سرکاری افسران بھی موجود تھے