عالمی یوم حجاب، حجاب کے حوالے سے امتیازی سلوک کے خلاف منظم جدوجہد کا نام ہے ،عائشہ سید

  پشاور(صباح نیوز)جماعت اسلامی حلقہ خواتین خیبر پختونخوا کی ناظمہ عائشہ سید نے کہا ہے کہ ہر سال 4 ستمبر کو عالمی یوم حجاب مصر کی باحجاب خاتون مروہ الشربینی کی جرمنی کی عدالت میں حجاب کے تحفظ کی خاطر پیش کی گئی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے ،اب یہ دن تحفظ حجاب کی علامت بن چکا ہے ۔عالمی یوم حجاب، حجاب کے حوالے سے امتیازی سلوک کے خلاف منظم جدوجہد کا نام ہے ۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان اس سال بھی یوم حجاب ” تہذیب ہے حجاب ” کے عنوان سے منارہی ہے۔ جماعت اسلامی  کی رابطہ عوام مہم بھی ان ہی کوششوں کا تسلسل ہے ،ملک میں پسے ہوئے طبقے بالخصوص  خواتین کو جن مسائل کا سامنا ہے اس کے حل کے لیے  کثیر تعداد میں خواتین جماعت اسلامی کی  ممبرز بنیں گی اور جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر خواتین کے حقوق کی جدوجہد میں شامل ہوں گی۔جماعت اسلامی کا وژن ہے کہ  عورت کے لیئے حیا و حجاب کے تصور پر مبنی محفوظ معاشرہ وجود میں آئے جو خواتین اور بچیوں کے  تحفظ کا ضامن ہو۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب ناظمات صوبہ حسینہ کاشف اور عامرہ احسان، ناظمہ ضلع پشاور عظمی عابد اور نگران میڈیا سیل فرحت محمود بھی موجود تھیں۔ عائشہ سید نے مزید کہا کہ ہمارا خصوصی ہدف نوجوانوں کے بعد پاکستان کی آدھی آبادی والی خواتین ہیں جن کا ملکی استحکام میں بہت اہم کردار ہے اور جنھیں مسلسل نظر انداز کیا جاتا ہے ۔ اس وقت ملک کو ایسی ہی پارٹی کی ضرورت ہے جو کہ وفاق کی حیثیت رکھتی ہو اور جو ملکی مفاد کی  خاطر  سب کچھ کر سکتی ہو وہ جماعت اسلامی ہی ہے ۔ جماعت اسلامی ہر فرقے اور  مذہب کا احترام کرتی ہے ۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی مختلف میدانوں میں کام کررہی ہے دعوت وتربیت کا میدان ہو یا خدمت خلق یا پھر خواتین کی سماجی بہبود  ہر میدان میں جماعت اسلامی کی خواتین کا کردار نمایاں رہا ہے ۔ جیلوں کی خواتین کے مسائل حل کرنے میں  یا خواتین کے روزگا ر ، ملکی  سیاست میں موثرکردار کے حوالے سے ہو یا خاندانی استحکام کے حوالے سے ،  خواتین کی تعلیم و تربیت میں بھی جماعت اسلامی پاکستان