پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید9کیسز رپورٹ


لاہور (صباح نیوز) پنجاب بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے9کیسز رپورٹ ہوئے ایک ہفتہ میں 57 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 366 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سے 2اور راولپنڈی سے7ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ، محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔