سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ویتنام کے یوم آزادی پر مبارکباد


ریاض(صباح نیوز) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ویتنام کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی قیادت نے ویتنام کے صدر جنرل ٹولام کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔

سعودی قیادت نے ویتنام کی حکومت اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔