‎قرطبہ یونیورسٹی پشاور میں ایم فل کے طالب علم شکیل احمد اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی منتخب۔


پشاور(صباح نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا تین روزہ سالانہ اجتماع عام اتوار کے روز اختتام پذیر ہو گیا جس میں
‎قرطبہ یونیورسٹی پشاور میں ایم فل کے طالب علم شکیل احمد کو اسلامی جمعیت طلبہ کا نیا ناظم اعلیٰ برائے سال 2022-23جبکہ اسد علی قریشی کو سیکرٹری جنرل (معتمد عام ) مقرر کیا گیا ہے ۔

اجتماع سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق ، نائب امیر راشد نسیم، مرکزی راہنما سید شاہد ہاشمی ، جمعیت کے سابق ناظم اعلی حمزہ صدیقی اور کئی دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا۔
نو منتخب ناظم اعلی کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ہزارہ ڈویژن سے ہے۔ اس سے قبل وہ اسلامی جمعیت طلبہ کی کئی اہم ذمہ داریوں پر فائز رہے۔