پشاور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی 10 دن کی راہداری ضمانت منظور کرلی

 پشاور(صباح نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی 10 دن کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ڈاکٹرخورشید اقبال نے راہداری ضمانت درخواست پرسماعت کی،عدالت نے صنم جاوید کو پنجاب کی متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا،وکیل درخواست گزار نے کہاصنم جاوید کیخلاف دو ایف آئی آر لاہور اورایک میانوالی میں درج ہے۔

جسٹس خورشید اقبال نے وکیل سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہائش تولاہورسے ہے ،یہ پشاور میں کیا کررہی ہیں،کیا انکو یہاں پتہ چلا کہ ان کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ  ان کو عدالت کے اندرجانے نہیں دیاجاتااس وجہ سے راہداری ضمانت درخواست یہاں دائرکی،بعد ازاں عدالت نے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے 10 دن کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔