این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں


 اسلام آباد (صباح نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے ) نے  بارشوں اور سیلاب سے  ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ  اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے 27 اگست تک ملک میں 245 لوگ جاں بحق ہوئے،سب  سے زیادہ 92 افراد پنجاب،74 ، خیبرپختونخوا میں جاں بحق ہوئے،سندھ میں 47،بلوچستان 22، کشمیر 6 اور جی بی میں 4 لوگ جاں بحق،مختلف حادثات میں جاں بحق افراد میں 121 بچے اور 48 خواتین بھی شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں کی بنا پر حادثات میں 446 افراد زخمی بھی ہوئے،زخمی ہونے والوں میں 158مرد،107 خواتین اور181 بچے بھی شامل ہیں،بارشوں اور سیلاب سے 1002 مکانات مکمل تباہ،3475 کو جزوی نقصان ہوا،8 سکولوں،35 پلوں کو نقصان پہنچا،609 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔