باجو ڑ، تبلیغی مرکز کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، کاروباری شخصیت جاں بحق


باجوڑ(صباح نیوز)باجوڑ میں تبلیغی مرکز کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاروباری شخصیت حاجی شیر زمین جا ں بحق ہوگئے۔

باجوڑ کے علاقے صدیق آباد پھاٹک تبلیغی مرکز کے گیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاروباری شخصیت حاجی شیر زمین جان کی بازی ہار گئے۔ مقتول حاجی شیر زمین مرکز میں ہفتہ وار معمول کے مطابق مسجد میں داخل ہورہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق مقتول شیر زمین کو اپنی گاڑی میں گولیاں ماری گئیں جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ۔