فیصل آباد(صباح نیوز) فیصل آباد کے علاقہ کھڑانوالہ جنڈ والی روڈ پر ڈمپر ٹرک اورکارکے تصادم میں کار سوار3افرادجاں بحق ہوگئے-
ریسکیوذرائع کے مطابق فتح جنگ ضلع اٹک اور اسلام آباد کے رہائشی 48سالہ نعمان مقبول39سالہ نورحسین اور35 سالہ نامعلوم کارپرجارہے تھے کہ پیچھے سے آ نے والاٹرک ڈمپرکارکے اوپر الٹ گیا جس کے نیتجے میں تینوں افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے-ڈرائیوراور کنڈیکٹرموقع سے فرارہوگئے-
ریسکیو ٹیم نے ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر جھمرہ منتقل کر دیا۔