اسلام آباد(صباح نیوز)ملک کے معاشی حب کراچی سے تاجروں اور صنعتکاروں کا نمائندہ وفد جماعت اسلامی کے دھرنا میں پہنچ گیا ۔لیاقت باغ مری روڈ کے مقام پر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان،مرکزی انجمن تاجران کے صدر کاشف چوہدری، جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر انجئینرنصراللہ رندھاوا راولپنڈی کے امیر عارف شیرازی نے خیرمقدم کیا ہے ۔
وفد میںعرفان اخلاص اللہ والا سینئر نائب صدر پاکستان بزنس فورم ،سہیل عزیز صدر پاکستان بزنس فورم کراچی بابر خان صدر انڈسٹریل و سائٹس ایسوسی ایشنز، ریاض الدین صدر انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن، جاوید بلوانی چیرمین پاکستان اپاریل فورم شامل ہیں ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان کے ہمراہ کراچی کے تاجر رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دھرنا کے حوالے سے دس مطالبات کی حمایت کردی ۔تاجر رہنماؤں نے نے جماعت اسلامی کی قیادت کو تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا وہ تمام انڈسٹری کے نمائندے ہیں، ہم پاکستان کی ٹوٹل انڈسٹری کے 80 فیصد شئیر ہولڈر ہیں، سب سے زیادہ ایمپلائمنٹ ہماری انڈسٹری سے پیدا ہوتی ہے،لوگوں کو روزگار ملتا ہے کراچی کے تاجررہنماؤں نے جڑواں شہروں کی تاجربرادری سے دھرنا میں بھرپورشرکت اور تعاون کی اپیل کی ہے ۔