کراچی(صباح نیوز)سابق فلسطینی وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ کی ایران کے دارالحکومت تہران میں شہادت پر ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اسمعیل ہنیہ اپنے خاندان کے ستر سے زائد افراد کی قربانی دینے کے بعد خود بھی اللہ تعالی کی خدمت میں پہنچ چکے ہیں ۔ان کی یہ قربانی رائگاں نہیں جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمعیل ہنیہ کی شہادت صرف حماس یا عرب دنیا کا نقصان نہیں ہے بلکہ پوری امت مسلمہ اس نقصان پر غمزدہ ہے ۔اور یہ امت کی بدقسمتی ہے ایک بطل جلیل ہم سے رخصت ہوا ہے لیکن بیت المقدس کی فتح کی یہ تحریک رکنے والی نہیں ہے بلکہ ایک اسمعیل ہنیہ کی شہادت سے ہزاروں اسمعیل جنم لیں گے ۔ناظمہ صوبہ نے کہا اس نقصان کی قیمت اسرائیل کو ادا کرنی پڑے گی لیکن سوچنے کا مقام ہے کہ ہمارے حکمران کب تک خاموش تماشاء بنے رہیں گے اور اس ظلم و جبر کے خلاف کوء ٹھوس اقدامات نہیں کریں گے
سابق فلسطینی وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران کے دارالحکومت تہران میں شہادت پر ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اسماعیل ہنیہ اپنے خاندان کے ستر سے زائد افراد کی قربانی دینے کے بعد خود بھی اللہ تعالیٰ کی خدمت میں پہنچ چکے ہیں۔ان کی یہ قربانی رائگاں نہیں جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی شہادت صرف حماس یا عرب دنیا کا نقصان نہیں ہے بلکہ پوری امت مسلمہ اس نقصان پر غمزدہ ہے اور یہ امت کی بدقسمتی ہے ایک بطل جلیل ہم سے رخصت ہوا ہے لیکن بیت المقدس کی فتح کی یہ تحریک رکنے والی نہیں ہے بلکہ ایک ہانیہ کی شہادت سے ہزاروں اسماعیل ہنیہ جنم لیں گے۔ناظمہ صوبہ نے کہا کہ اس نقصان کی قیمت اسرائیل کو ادا کرنی پڑے گی لیکن سوچنے کا مقام ہے کہ ہمارے حکمران کب تک خاموش تماشائی بنے رہیں گے اور اس ظلم و جبر کے خلاف کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کریں گے۔#