راولپنڈی (صباح نیوز) ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد نصرت ناہید نے کہا ہے کہ ظالمانہ نظام کے اندر فرد اور قوم دونوں کی ترقی جمود کا شکار ہوجاتی ہے،جماعت اسلامی اس نظام کے مقابلے میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیش کردہ وہ نظام لانیکی جدوجہد کررہی جو معاشرے کے ہر طبقے کے لیے خوشحالی کا ذریعہ بن سکتا ہے
ان خیالات کا اظہار ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد نصرت ناہید نے مری روڈ دھرنے میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ان حالات میں معاشرے کا ہر فرد اس استحصالی نظام اور کرپشن کی وجہ سے مشکل کا شکار ہے،اس لیے جماعت اسلامی پاکستان نے حق دو عوام کو تحریک کا آغاز کیا اور اپنے آ ئینی اور قانونی حق کو استعمال کرتے ہوئے،عوام کی آواز کو ایوان تک پہنچانے کے لیے دھرنا دیے ہوئے ہے۔نصرت ناہید نے ہر عام وخاص سے اپیل کی ہے کہ پارٹی ،فرقے اور مسلک سے بالاتر ہو کر اس عوامی تحریک کا حصہ بنیں تاکہ اس معاشرے کے ہر فرد کو ریلیف ملے۔انہوں نے خصوصا نوجوان بچوں اور بچیوں سے اپیل کی ہے کہ دھرنے کے علاہ سوشل میڈیا پر بھی ان مطالبات کو اجاگر کریں تاکہ حکومت عوام کی طاقت کو سمجھے اور عوام دشمن فیصلوں کو واپس لینے پرمجبور ہو جائے