اسلام آباد(صباح نیوز) ایثار ٹرسٹ اور رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی نے گذشتہ روز قومی ترقی کے فروغ بذریعہ تعلیم اور معاشرتی بیداری کے حوالے سے مشترکہ طور پر کام کر نے کے لیے ایک یاداشت پر دستخط کیے ،
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد جبکہ ایثار ٹرسٹ کے صدر سید محمد بلال نے یاداشت پر دستخط کیے ، تقریب میں ڈائریکٹر رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی ڈاکٹر راشد آفتاب ، یونس شیخ ، محمد امجد قریشی اور محمد عامر بھی مو جو د تھے ۔