اسلا م آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے معاملے پر پاکستان بار کونسل(پی بی سی) نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو درست قرار دیا۔
اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کا ایڈہاک ججز کی حمایت میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان بارکونسل ارکان نے ہی عارضی ججزکی درخواست کی تھی، چیف جسٹس پاکستان نے گزارش کومانتے ہوئے ایڈہاک ججزکیلئے کمیشن کااجلاس بلایا ہے۔بار کونسل اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں سیاسی مقدمات کے باعث عام سائلین کے کیسزالتواکاشکارہیں،پاکستان بارکونسل نے الگ آئینی عدالت کے قیام کا مطالبہ بھی کردیا