کراچی( صبا ح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی بحرا ن اورمہنگی بجلی اورٹیکسزمیں ظالمانہ اضافہ نے صنعت ومعیشت تباہ ،روزگارکے دروازے بند اورعام آدمی کا زندہ رہنا مشکل بنادیا ہے۔سخت گرمی اورچھٹی کے باجود بجلی کی بندش عوام کے ساتھ سرسرظلم ہے۔آئی پی پیز سے معاہدے ختم ،آئی ایم ایف اورسودی نظام سے نجات حاصل کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔اللہ تعالیٰ اوراس کے رسول ۖ کے احکامات سے بغاوت کرنے والے حکمرانوں سے نجات کے لیے جدوجہد کرنا سیدنا امام حسین کی سنت ہے۔26جولائی کو اسلام آباد کا دھرنا ظلم وناانصافیوں کے خلاف ہے جس میں سندھ بھر سے قافلے شریک ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی حیدرآباد اورٹنڈوالہ یار میں منعقدہ دعوتی تربیتی اجتماعا ت سے خصوصی خطاب کے دوران کیا۔صوبائی امیر نے کراچی میں کے یوجے کی دعوت حلیم میں بھی شرکت اورحالات حاضرہ پرمیڈیا سے بات چیت کی۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پر ساتھ موجود تھے۔صوبائی امیرنے کہاکہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے جس کے قیام کامقصد اللہ زمین پر اللہ کا نظام اوربندوکو انسانوں کی غلامی سے نکال کرایک اللہ کی بندگی میں لانا ہے۔