اسلام آباد(صباح نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی ملک حسن زیب کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے جو گزشتہ روز نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے ملک حسن زیب کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو بر داشت کرنے کیلئے صبر و جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔