ہم بہت جلد یونین کونسل کی سطح پر سروے کروانے جا رہے ہیں روبینہ خالد

اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر محترمہ روبینہ خالد سے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے وفد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر کی قیادت میں ملاقات کی پیپلز پارٹی کے قائمقام صدر تحصیل لیپہ اور مقدس اقبال راجہ مظفر خان شامل تھے۔شوکت جاوید میر نے ضلع ہٹیاں بالا کے دور دراز دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں سروے میں انے والی مشکلات مستحقین امداد میں حائل رکاوٹوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور بالخصوص پانڈو سیکٹر نڑدجیاں ،گوجر بانڈی ،گڑتھامہ ،پاہل ،گوہر آباد ،لمنیاں لیپہ ویلی میں خواتین کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں پر توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ خواتین کو پہاڑی دشوار گزار راستوں سے سفر کر کے سروے کیلئے ہٹیاں بالا آنا پڑتا ہے جس سے سفری مشکلات کے علاوہ بھاری اخراجات اٹھانے پڑتے ہیں۔

وفد نے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ روبینہ خالد کو دورہ مظفرآباد کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرتے ہوئے محرم الحرام کے بعد مظفرآباد آنے کا وعدہ کیا جس کی قبل ازیں سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے بھی محترمہ روبینہ خالد سے ملاقات کر آزاد کشمیر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی پیچیدگیوں سے آگاہ کیا اور دورے کی دعوت دی تھی ۔پارٹی وفد سے گفتگو کرتے چیئرپرسن محترمہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے حلقہ سات کے دور افتادہ علاقوں میں عوام اور خواتین کی سہولیات کیلئے سروے ٹیمیں بھیجنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ ہم بلا تخصیص خدمت خلق کر رہے ہیں عوام کا تعاون از حد لازمی ہے انھوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ کس طرح کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان لوگوں کی نشاندھی کی جائے جو مستحقین کا حق مارتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ہم بہت جلد یونین کونسل کی سطح پر سروے کروانے جا رہے ہیں سرے دست لائن آف کنٹرول کے حلقہ سات کی حد تک خصوصی سروے کروانے کے احکامات دئیے ہیں ۔انھوں نے فون پر ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عبد العزیز قریشی کو پالیسی دی اور بڑی انقلابی تبدیلیاں لا کر اصلاحات کی جا رہی ہیں صدر پاکستان آصف علی زرداری وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف عوام کو ریلیف دینے کی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری محترمہ فریال تالپور نے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر شمالی علاقوں کے دورے کی ھدایت کر کے عوام کے مسائل انکی دہلیزِ پر حل کرنے کی ھدایات دی ہیں۔