سری نگر— بھارتی فورسز نے جموں کے کٹھوعہ،اودھم پور،ڈوڈا اضلاع میں تلاشی اور محاصرے کے دوران خاتون سمیت 60 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ، کٹھوعہ میں چار دن قبل ایک حملے میں5 بھارتی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ان علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ایک خاتون اور اس کے اہل خانہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے حکام کے مطابق مزکورہ خاتون جو کھانا بناتی تھی اس کی مقدار زیادہ تھی ہو سکتا ہے کہ اس نے عسکریت پسندوں کو کھانا کھلایا ہو۔
ادھر فوجی آپریشن میں بھارتی فوج کی 16 کور کی ڈیلٹا فورس نے ادھم پور اور ڈوڈہ کے جڑواں اضلاع میں مزید اہلکاروں کو تعینات کیا گیاہے۔ فورسز نے پہاڑی علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ فوج کے خصوصی دستے اور اسنفر ڈاگ یونٹ بھی تعینات کیے گئے ہیں۔