چنیوٹ (صباح نیوز) چنیوٹ میںتیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق چنیوٹ میں احمد نگر کے قریب تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار تمام افراد موقع پر دم توڑ گئے،جاں بحق ہونیوالوں میں 3 بچے ایک خاتون اور ایک شخص شامل ہیں، تمام افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، بس کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔