کراچی (صباح نیوز)بھارت نے مقبوصہ کشمیر کے نہتے عوام پر مظالم کی انتہا کردی ہے۔اس مسئلے پر عالمی برداری کی خاموشی لمحہ فکریہ یے۔پاکستان کی سیاسی قیادت اور عوام کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں۔ہم ہر فورم بھارتی مظالم اور اس کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے۔اقوام متحدہ کشمیر کے مسئلے کو فوری حل کرائے۔مقبوصہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی بند کرائی جائے۔
ان خیالات کا اظہار کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے شہید کشمیری رہنما برہان وانی کی برسی کے موقع پر آٹس کونسل سے پریس کلب تک نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری۔سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے کیا۔ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کی.ریلی میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی ، ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق ، پی ٹی آئی کے رہنما راجہ اظہر،جماعت اسلامی کے رہنما مسلم پرویز،تحریک لبیک پاکستان کے رہنما مفتی قاسم فخری سمیت مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی۔شہید برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا کہ یہ ریلی ایک اہم پیغام ہے.جیلوں میں اسیر تنہا نہیں ہیں.پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے.یہ ہمارا پہلا موقع ہے جہاں ملکر بھارت کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں.ہم اقوام عالم اور بھارت کو پیغام دے رہے ہیں کہ ظلم زیادہ دیر نہیں چل سکتا ہے.بھارتی حکومت کے لیے پیغام ہے کہ پوری دنیا کشمیر کے ساتھ ہے.
صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ تمام جماعتوں کی شرکت اس بات کو ثابت کرتی ہے۔سب کشمیر پر ایک ساتھ ہیں۔پوری پاکستانی قوم کا مطالبہ ہے ۔دنیا چھوٹے چھوٹے واقعات پر آواز اٹھاتی ہیں لیکن کشمیر اور فلسطین پر خاموش ہیں۔یہ ایک بہت بڑا ظلم ہے۔کراچی کی برہان وانی کی ریلی پر مشکور ہوں۔
ایم کیو ایم کے رہنماامین الحق نے کہا کہ پاکستان اور کراچی کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔وانی کی شہادت سے ثابت ہے۔نوجوان کشمیر کی آزادی کے لیے کھڑے ہیں۔بھارت کے ظلم و ستم کی مذمت کرتی ہے۔ایم کیو ایم 44 سال سے کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے۔اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق انتخاب کرایا جائے۔کشمیر بنے گا پاکستان۔پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر نے کہا کہ برہان وانی صرف کشمیر کا نہیں بلکہ عالمی لیڈر ہے۔
ایک دن کشمیر ضرور بنے کا پاکستان۔جماعت اسلامی کے رہنما مسلم پرویز نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی چاہتی ہے ۔اقوام متحدہ کی قرارداد لاحاصل ہیں ۔کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ایک دن کشمیر بنے کا پاکستان۔