کراچی( صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں قرآن وسنت کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہے ہے۔مہنگائی وبدامنی سمیت عوام کے تمام مسائل کاحل اسلامی نظام کے قیام میں مضیرہے۔موت برحق اور ہرانسان کو اس کا مزہ چکھنا ہے جس کے لیے بندہ مومن کوہروقت تیار رہنا چاہیے۔موت کی یاد سے ہی آخرت کی تیاری ہوتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صفورہ میں جماعت اسلامی کے رہنما فیصل عبدالغنی کی والدہ کی وفات پرتعزیت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں قرآن خوانی کی گئی جن میں جماعت اسلامی کے مقامی ذمہ داران،اہل محلہ اورقریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔صوبائی امیرنے مذید کہا کہ جوانسان موت کویاد اور آخرت کی تیاری نہ کرے وہ اپنے گھاٹے کاسوداکرتا ہے۔دنیا کی چمک دمک ومال دولت کے پیچھے اپنی آخرت خراب کرنے کی بجائے زندگی کے مقصد کوانسانیت کی خدمت معاشرے کی اصلاح اوررب کی رضا کاذریعہ بنایا جائے۔ریحان سلیم نائب قیم ضلع ائیرپورٹ ،اسماعیل زکریا ،مولانا عبدالواحد ڈاکٹر اسماعیل میمن، محمد اقبال، عبد القادر ڈوسانی ،سکندر گبول، علی رضا، اظہر جمیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔#
Load/Hide Comments