کراچی (صباح نیوز)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے سابق ٹاؤن ناظم کراچی محمد شاہد کی رہائش گاہ جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
بعدازاں رکن جماعت فیصل عبدالغنی کی والدہ کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔ قیم جماعت اسلامی ضلع شرقی کراچی ڈاکٹر فواد احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔