جنوبی کشمیر میں ایک کشمیری نوجوان شہید


 سری نگر:بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے ۔

بھارتی فورسز کی بھاری جمعیت نے  شوپیاں ضلع کے  علاقے ندی گام کو محاصرے  میں لے لیا تھا ،۔کے پی آئی  کے مطابق  محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔

شوپیاں ضلع  کے داخلی اور خارجی  راستے بند کر دیے گئے ہیں مواصلاتی رابطے بھی معطل ہیں۔