انسداد دہشتگردی عدالت ،علی امین ،زرتاج گل سمیت دیگر کی طلبی کے سمن جاری


راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور، پارلیمانی لیڈر سنی اتحاد کونسل زرتاج گل سمیت دیگر کی طلبی کے سمن جاری کر دیئے۔

سمن نو مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے تھانہ کینٹ میں درج مقدمات میں جاری کئے گئے ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، محمد اشرف سوہنا اور مہر محمد جاوید کی طلبی کے سمن جاری کئے ۔ملزمان کو تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں طلبی کا سمن ایس ایچ او کے ذریعے جاری کیا گیا جس میں تمام ملزمان کو(کل ) 26 جون کو سماعت کیلئے اڈیالہ جیل عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔