کراچی(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے استعماری قوتیںشیطان امریکہ کی قیادت میں متحد اورکشمیر سے لیکرفلسطین تک مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔نام نہاد انسانی حقوق کادعویدارامریکہ مشہورزمانہ ٹارچرسیل گوانتانوموبی جیل بناکرانسانیت کی تذلیل اور غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب اسرائل کا سرپرست بنا ہوا ہے۔پاکستانی پی ایچ ڈی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کئی سالوں سے بے گناہ امریکہ میں قید ہے ۔افغانستان اوراعراق میں بھی جھوٹ کی بنیاد پرحملہ کرکے مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا ،امریکہ کے اس شرمناک کردارکو تاریخ معاف نہیں کرسکتی ہے۔کرائے کے قاتل کاکرداراداکرکے ملک وقوم کو دہشتگردی مہنگائی کی طرف دھکیلنے والے بھی آج شرمسارہیں۔دنیا کوامن ،انصاف اورانسانیت کوچین وسکون صرف اسلام کا عادلانہ نظام ہی دے سکتا ہے۔یہ بات انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں ملاقات کرنیوالے دینی اسکالرومصنف رضی الدین سید سے بات چیت کے دوارن کیا۔اس موقع پرمصنف نے صوبائی امیرکواپنی کتاب بھی پیش کی۔محمد حسین محنتی نے کہاکہ وہ وقت دورنہیں جب انسانیت کا قاتل امریکہ بھی روس کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا۔رضی الدین سید کامغرب پرگہرا مطالعہ اورمغربی عیاریوں پربہت لکھا ہے۔
Load/Hide Comments