جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما اسداللہ بھٹو علیل ہوگئے


کراچی(صباح نیوز) جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما وسابق مرکزی نائب امیراسداللہ بھٹو علیل ہوگئے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما راشدنسیم، صوبائی امیرمحمد حسین محنتی اور امیرضلع شرقی سید شاہد ہاشمی نے ان کے گھر جا کر عیادت اورصحتیابی کی دعا کی۔اس موقع پرمقامی ذمے دار اوران کے بڑے صاحبزادے حماداللہ ،خلیل اللہ بھٹو اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا بھی ساتھ موجود تھے۔

صوبائی امیرمحمد حسین محنتی نے تمام احباب سے اسداللہ بھٹو کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔#