پنجاب بھر میں الیکٹرانک گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز


سرگودھا (صباح نیوز )حکومت پنجاب کی جانب سے گرین پاکستان وژن کے تحت سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع میں الیکٹرانک گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا جس کیلئے محکمہ ایکسائز نے رجسٹریشن کی مد میں خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے محکمہ ایکسائز کی جانب سے رجسٹریشن فیس کی مد میں 95فیصد رعایت دی گئی ہے ۔

الیکٹرانک گاڑیوں کی رجسٹریشن صرف 5فیصد فیس کیساتھ کرائی جاسکے گی جبکہ ٹوکن ٹیکس کی مد میں مالکان کو 75% رعایت دی گئی ہے الیکٹرانک گاڑیوں کے مالکان 25 فیصد ٹوکن ٹیکس فیس جمع کرا کر محکمہ ایکسائز کی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ محکمہ ایکسائز نے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں قائم ایکسائز آفس میں الیکٹرانک گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز فوری طور پر کردیا گیا ۔