مظفر گڑھ: شوہر اور سسرالیوں نے تشدد کے بعد خاتون کو آگ لگا دی


مظفرگڑھ(صباح نیوز)مظفرگڑھ کے علاقے بستی ہلیلی میں شوہر اور سسرالیوں نے خاتون کو مبینہ تشدد کے بعد آگ لگادی ۔

خاتون کے ورثا نے الزام لگایا ہے کہ خاتون کو پہلے اس کے شوہر اور سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر بھی سکون نہ آنے پر اس کو آگ لگا دی۔ ورثا کے مطابق خاتون کی شادی کو 2 سال ہوئے تھے اور اکثر جھگڑے رہتے تھے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر، سسر اور 3 دیوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔