اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ(ن )کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گلبرگ تھری لاہور میں گھرحکومت کو نیلام کرنے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار کے لاہور میں گھر کی نیلامی کیخلاف درخواست مسترد کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے گھر پر تبسم اسحاق ڈار کا دعوی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے گھر کی نیلامی پر دیا گیا اسٹے آرڈر بھی ختم کر دیا۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے گلبرگ تھری لاہور کا گھر7 نومبر کو ضبط کر کے نیلام کرنے کا حکم دیا تھا۔تبسم اسحاق ڈار کا موقف ہے کہ گلبرگ تھری لاہور کا گھر ان کی ملکیت ہے، اسحاق ڈار نے 14فروری 1989کو گھر مجھے تحفے میں دیا تھا۔تبسم اسحاق ڈار کے مطابق احتساب عدالت نیگھر پر میرے دعوے کی تحقیق کیے بغیر حکم جاری کیا تھا۔