اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور اور پریس کلب کے سابق صدر نامور صحافی و کالم نگار سعود ساحر کی پہلی برسی پر کل بروز جمعہ 5 نومبر 2021 ساڑھے تین بجے سہ پہر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس ہوگا۔
جس کی صدارت راجہ محمد ظفر الحق چئیرمین مسلم لیگ ن کریں گے جب کہ مہمانان خصوصی سید نیر حسین بخار ی، مخدوم جاوید ہاشمی ، لیاقت بلوچ ، محمد اعجاز الحق ، سردار عتیق احمد خان ، سینیٹر طلحہ محمود، سینیٹر عرفان الحق صدیقی، سینیٹر فرحت اللہ بابر ، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اورمیجر عامر ہوں گے، پی ایف یو جے دستور کے صدر محمد نواز رضا ، آر آئی یو جے دستور کے صدر سید قیصر عباس شاہ ، جنرل سیکریٹری اکرم عابد اور پی آر اے کے جوائنٹ سیکریٹری میاں منیر احمد نے تمام صحافیوں ، دانشوروں اورسیاسی و سماجی کارکنوں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔