نامور صحافی و کالم نگار سعود ساحر کی پہلی برسی پر کل تعزیتی ریفرنس نیشنل پریس کلب میں ہوگا


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور اور پریس کلب کے سابق صدر نامور صحافی و کالم نگار سعود ساحر کی پہلی برسی پر کل بروز جمعہ 5 نومبر 2021 ساڑھے تین بجے سہ پہر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس ہوگا۔

جس کی صدارت راجہ محمد ظفر الحق چئیرمین مسلم لیگ ن کریں گے جب کہ مہمانان خصوصی سید نیر حسین بخار ی، مخدوم جاوید ہاشمی ، لیاقت بلوچ ، محمد اعجاز الحق  ، سردار عتیق احمد خان ، سینیٹر طلحہ محمود،  سینیٹر عرفان الحق صدیقی، سینیٹر فرحت اللہ بابر  ، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر  اورمیجر عامر  ہوں گے، پی ایف یو جے دستور کے صدر محمد نواز رضا ، آر آئی یو جے دستور کے صدر سید قیصر عباس شاہ ، جنرل سیکریٹری اکرم عابد اور پی آر اے کے جوائنٹ سیکریٹری میاں منیر احمد نے تمام صحافیوں  ، دانشوروں اورسیاسی و سماجی کارکنوں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔