سابقہ حکومتوں کی غفلت سے زرعی شعبہ بدحالی کا شکار ہوا،حسان خاور


لاہور (صباح نیوز)پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، سابقہ حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کی بدولت زراعت کا شعبہ بدحالی کا شکار رہا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پہلی مرتبہ شعبہ زراعت کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے، زراعت اور کسانوں کا مجرم مافیا قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کر دے، قوم جانتی ہے کہ پی ٹی آئی پہلی مرتبہ کسان دوست پالیسیاں لائی ہے، پی ٹی آئی حکومت میں پہلی مرتبہ کسان خوشحال ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ کسانوں کو انکا جائز حق ملا، کسانوں کا استحصال کرنے والوں کے گرد شکنجہ کسا، سابق نااہل کرپٹ حکومتیں کسانوں کی مجرم ہیں، زرعی ترقی اور کسان کی خوشحالی پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔