جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ جسٹس بابر ستار کی فیملی کا ڈیٹا لیک کرنے پر جاری توہین عدالت کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس 6 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بینچ سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ 23مئی کو جسٹس محسن اختر کیانی کی چھٹی کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی تھی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں 3رکنی لارجر بینچ نے سماعت کرنا تھی، بینچ کے سربراہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی،

عدالت نے پی ٹی اے سمیت فریقین سے رپورٹس طلب کر رکھی تھیں۔خیال رہے کہ 14مئی کو سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں ہمیں تمام خفیہ اداروں کے کردار کو دیکھنا ہے۔