عمران خان ملک کو آگے کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ علی محمد خان


مردان(صباح نیوز) وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے دعوی کیا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے۔

وفاقی وزیرمملکت علی محمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اعلی سطح پر کرپشن کا خاتمہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو گزشتہ 70 سال سے مختلف بہانوں سے لوٹا گیا اوراداروں کو تباہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو آگے کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے مہنگائی کی لہر موجود ہے تاہم انہوں نے دعوی کیا کہ آئندہ تین ماہ میں مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کرپشن اور احتساب پر کوئی سمجھو تہ نہیں کریں گے۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ این آر او کے طلبگار وں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔