اسلام آباد (صباح نیوز)آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس نے بجٹ کے پیش نظر چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا تنخواہوں میں بجٹ25- 2024 میں 100 فیصد اضافہ ہاؤس رینٹ الاونس ، میڈیکل الاؤنس اور کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافہ کے مطالبات سر فہرست ہیں۔ پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے،مزدور کی اجرت کم از کم پچاس ہزار کی جائے۔ مطالبات پورے نہ ہوئے تو وفاقی بجٹ کے موقع پرچھ اور سات جون کو پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دینگے۔
ان خیالات کا اظہار آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے رہنما رحمان علی باجوہ حیدر علی خان دیگر مرکزی وصوبائی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انھوں نے مزید کہنا تھا کہ وفاق کے 14 لاکھ ملازمین میں سے 11 لاکھ ملازمین کو 100 فیصد سے 150 فیصد ذیادہ تنخواہ دی جا رہی ہیں اسی طرز پر باقی 3 لاکھ محروم ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے، تمام ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاونس ، میڈیکل الاؤنس اور کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے یا پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات کے مطابق اضافہ کیا جائے، موجودہ مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں بجٹ 25 – 2024 میں 100 فیصد اضافے کا اعلان اور ہوش ربا مہنگائی کو مدنظر رکھتے ھوئے پنشنرز کی پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے،
متوقع پنشن اصلاحات نئے بھرتی ہونے والے ملازمین پریکم جولائی 2024 سے عائد کی جا سکتی ہیں،گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کی جو حالیہ اپ گریڈیشن/ ون ٹائم ڈسپینشیشن اگلے گریڈز میں دی گئی اور مراعات پچھلے گریٹ کی دی گئی ان تمام ملازمین کو اگلے گریڈ کی ہی مراعات دی جائیں،فیڈرل ملازمین گریڈ 1 تا 16 کی اپگریڈیشن معاہدے کی روح سے مکمل طور پر خیبر پختون خواہ کی طرز پر کی جائے، مزدور کی اجرت کم از کم پچاس ہزار کی جائے،حاضر سروس تمام کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز، ایڈھاک، کنٹیجنٹ پیڈ اور ٹی ایل اے ملازمین کو ریگولر کیا جائے اور اسی حوالے سے مستقبل میں پالیسی بنائی جائے، وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت کو ہدایت جاری کی جائے کہ پنجاب حکومت کے ملازمین کی لیوانکیشمنٹ کے نوٹیفیکیشن جو کہ رننگ بیسک پے کے بجائے انیشل بیسک پے پر کر دیا گیا ہے اسے فوری واپس لیا جائے، سرکاری اداروں کی نجکاری کے بجائے، سخت اقدامات پر عمل درآمد اور زیادہ موثر انتظامی تقرری کے ذریعے ان اداروں/اثاثوں کو بچانے کے لیے اصلاحات متعارف کی جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی ملازمین آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے زیر سایہ افواج پاکستان، حکومت اور اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ بھی واضح کیا گیا کہ ملازمین غیر سیاسی تھے،غیر سیاسی ہیں اور غیر سیاسی رہیں گے اور اپنا حق پر امن طریقے سے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ حکومت وقت ملازمین کے جائز مطالبات کو سنجیدہ لتے ہوئے آگیگا کی قیادت کو اعتماد میں لے اور مالی سال کے بجٹ25- 2024 میں ان مطالبات کا اعلان کیا جائے بصورت دیگر بجٹ سے ایک دن پہلے تمام صوبائی و وفاقی ملازمین اپنے جائز اور آئینی مطالبات کے لیے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے پرامن دھرنا دینگے، اگیگا فیڈرل کی تنظیموں و ایسوسی ایشنزمیں لیبر یونیٹی آف آئیسکو، واپڈا پیغام یونین، نیشنل سیونگز یونین، پاک پی ڈبلیو ڈی، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی تمام تنظیمیں اور انجمن اساتذہ، پاکستان ریلویز کیرج فیکٹری ورکرز یونین، لوکو شیڈ پاکستان ریلویز، اسٹیشن ماسٹر یونین ریلویز، پریم یونین ریلویز، فیڈرل کالجز ٹیچر ایسوسی ایشنز، پاکستان پوسٹ نوپ یونین، ریڈیو پاکستان، اسٹیٹ آفس، پاکستان سپورٹس بورڈ، ٹیچنگ نان ٹیچنگ اسٹاف یونین ، اے جی پی آر ، ملٹری اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ ، فیڈرل ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی اتحاد یونین، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی، یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن، قائد اعظم یونیورسٹی, انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ، پاکستان علما سپریم کونسل، پینشنرز ایسوسیشن کی تنظیمیں، آزادکشمیر و گلگت بلتستان کے قائدین اور فیڈرل سیکریٹیریٹ ایمپلائز کور کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔رحمان علی باجوہسربراہ، وفاقی سیکریٹریٹ ملازمین کور کمیٹی چیف کو آرڈینیٹرآل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس شامل ہیں۔